سوپور میںفائرنگ ،25سالہ نوجوان ازجان

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوپور:نامعلوم بندوق برداروں نے سوپو ر کے مضافاتی گاﺅں ہرون میں 25سالہ نوجوان کو گولی ما ر کر ابدی نیند سلا دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی شب نامعلوم بندوق بردار گاﺅں میں نمودار ہوئے ،جہاں انہوں نے 25سالہ نوجوان عارف احمد صوفی ولد محمد مقبول صوفی ساکنہ وہی ہامہ یونسو کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ7بجکر25منٹ پر پیش آیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے نذدیک اُسے گولی مار کر شدید زخمی کردیا ۔اگرچہ فوری چور پر زخمی نوجوان کو نذدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ،تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی جبکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فوج وفورسز نے گاﺅں کا محاصرہ کرکے حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے