بھارتی ریاست راجستھان کے سیکر میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں اب تک 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سیکر کے رولسابسر میں ایک ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر بس کے مابین تصادم ہو گیا۔ جس میں 11 افراد جاں
بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔زخمی مسافروں کو ضلع کے فتح پور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے راجستھان سے مستقل سڑک حادثے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ان حادثات میں تقریبا 50 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ماضی قریب میں ہی بناس ندی حادثہ میں 33 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ گاڑیوں کی رفتار پر قابو پانے کیلئے قانون بنانے کے لیے سفارشات پیش کی ہیں۔

