سوپور میں بھیانک آتشزدگی ،12دکانیں ،رستوران خاکستر

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوپور: سوپور میں آگ کی ایک بھیا نک اور ہولناک واردات میں 12دکانیں اور ایک رستوران خاکستر ہوا ۔آگ اس واردات میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک اور سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔

اطلاعات کے مطابق شمالی قصبہ سوپور میں منگل کی علی الصبح مرکزی بازار میں اچانک آگ کی لپٹیں نمودار ہوئی ،جس نے تیزی کے ساتھ شاپنگ کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جنرل بس اسٹینڈ سوپور میں قائم مرکزی بازار میں ایک دکان سے اچانک پُراسرار آگ کی لپٹیں نمودار ہوئی ،جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ۔

بتایا جاتا ہے کہ منگل کی صبح ساڑھے5بجے آگ نمودار ہوئی ،جس نے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اسکے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔

آگ کی اس بھیا نک واردات میں12دکانیں اور ایک رستوران مکمل طور پر خاکستر ہوئے جبکہ آگ اس واردات میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک اور سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا اور دکاندار وں کا روزگار متاثر ہوا ۔

فوری طور پر آگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے