پلوامہ:”فورسزکے تربیتی مرکز پرشبانہ فدائین حملہ“ہونے کے بعدجنگجوﺅں اورفوج وفورسزکے درمیان خونین معرکہ آرائی میں5فورسزاہلکاراور2فدائین حملہ آﺅرازجان جبکہ کئی فورسزاہلکارزخمی ہوگئے جبکہ سماعت شکن دھماکوںاورمارٹرشلنگ کی وجہ سے فورسز تربیتی مرکزواقع لیتھ پورہ اونتی پورہ پلوامہ کے اندرکئی عمارات کونقصان پہنچا۔
پولیس وفورسزذرائع نے طویل اورہلاکت خیزجھڑپ کے دوران5فورسزاہلکاروں کے ازجان اور3دیگرکے شدیدزخمی ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جوابی کارروائی میں 2عدم شناخت شدہ حملہ آﺅرمارے گئے ۔عسکری تنظیم جیش محمدنے فدائین حملے کوکمانڈرنورترالی کی ہلاکت کابدلہ لینے سے منصوب کرتے ہوئے جاں بحق عساکراوردیگرکشمیری شہداءلاوارث نہیں ہیں ۔اس دوران سنیچراوراتوارکی شب شروع ہوئی اس جھڑپ کے پیش نظرضلع پلوامہ میں احتیاطی طور پر موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع رکھی گئیں جبکہ سی آر پی ایف ٹریننگ سینٹر پر فدائین حملے کے بعد جنوبی کشمیر اور گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ریاست کی سرمائی راجدھانی شہرسرینگر سے لگ بھگ24کلومیٹرفاصلے پرواقع جنوبی ضلع پلوامہ کالیتھ پورہ اونتی پورہ سنیچراوراتوارکی درمیانی شب اچانک رات کی تاریکی اورخاموشی کوچیرتے ہوئے گولیوں اور دھماکوں کی گن گرج سے گونج اُٹھا۔سی آر پی ایف کے سرینگرمیں تعینات ترجمان راجیش یادﺅنے بتایاکہ دوران شب لگ بھگ2بجے خودکارہتھیاروں بشمول یوبی جی ایل سے لیس کچھ فدائین جنگجوﺅں نے سرینگرجموں شاہراہ پرواقع علاقہ لیتھ پورہ اونتی پورہ میں قائم سی آرپی ایف کی185ویں بٹالین کے کمانڈنٹ تربیتی مرکزیعنیCTCمیں داخل ہونے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ اپنی اس کوشش کے ابتداءمیں حملہ آوروں نے یوبی جی ایل کے ذریعے کئی گرینیڈاس مرکزکے اندرداغے اورشدیدفائرنگ بھی کی ۔
سی آرپی ایف ترجمان کے مطابق کیمپ کی حفاظت پرمعموراہلکاروں نے بروقت کارروائی عمل میں لاکرفدائین جنگجوﺅں کی کوشش ناکام بنادی لیکن طرفین کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ جاری رہنے کی بیچ رات کی تاریکی کافائدہ اُٹھاتے ہوئے2فدائین جنگجو کمانڈنٹ تربیتی مرکز میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے اورانہوں نے یہاں ایک عمارت میں پناہ لی ۔ترجمان کے بقول جنگجوﺅں کے ابتدائی حملے میں کئی اہلکارگولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگئے جن کوبادامی باغ فوجی کنٹونمنٹ میں واقع92بیس اسپتال منتقل کیاگیاتاہم یہاں ایک مقامی اہلکارشریف الدین ساکنہ نوگام سرینگرزخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھا۔انہوں نے کہاکہ تربیتی مرکزکے اندرایک عمارت میں مورچہ زن فدائین حملہ آوروں اورفورسزوپولیس کے درمیان جھڑپ جاری رہنے کے بیچ مزیدفورسزکمک طلب کی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ فوج کی50آرآر،سی آرپی ایف کی 185ویں بٹالین اوریاستی پولیس کی ٹاسک فورس ونگ کے اہلکاروں نے کیمپ کے اندموجودجنگجوﺅں کیخلاف مشترکہ طورپرفیصلہ کن کارروائی شروع کردی ۔تاہم غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق فدائین حملہ آوروں کیخلاف جوابی کارروائی میں فوج اورفورسزکے خصوصی کمانڈوزنے بھی حصہ لیا۔ پولیس وفورسزذرائع نے مزیدبتایاکہ رات کے تقریباً2بجے ہوئے فدائین حملے کے بعدشروع ہوئی خونین معرکہ آرائی اتوارکوبعددوپہر تک جاری رہی اوراس دوران تربیتی مرکزکے اندرایک عمارت میں چھپے جنگجوﺅں نے گرینیڈداغنے اورخودکارہتھیاروں سے فائرنگ جاری رکھی جبکہ سیکورٹی فورسزکے اہلکاربھی جوابی کارروائی میں مصروف عمل رہے ۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی اہلکاروں کونہ صرف فدائین حملہ آوروں کاصفایاکرناتھابلکہ مرکزکے اندرموجودزیرتربیت اہلکاروںوافسروں کی حفاظت کوبھی یقینی بناناتھا،اسلئے یہاں جنگجومخالف کارروائی بڑی احتیاط کیساتھ عمل میں لائی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ فدائین حملہ آوروں کے ابتدائی حملے میں جوچارفورسزاہلکارشدیدزخمی ہوئے تھے ،وہ سبھی بادامی باغ میں قائم فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھے ۔غیرمصدقہ اطلاع کے مطابق مارے گئے فورسزاہلکاروں میں نوگام چاڈورہ کے شریف الدین کے علاوہ ایک اہلکاررواجوری کارہنے والاتھاجبکہ باقی دومہلوک فورسزاہلکاربیرون ریاستی بتائے جاتے ہیں ۔
اُدھرذرائع نے بتایاکہ 50آرآر،سی آرپی ایف کی185ویں بٹالین اورریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں کے علاوہ خصوصی کمانڈوزدستے نے بھی فدائین حملہ آوروں کیخلاف جوابی کارروائی میں مشترکہ طورپرحصہ لیا۔انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں کی اندھادھندفائرنگ اوردستی بم حملوں کی زدمیں آکرکم سے کم 3اہلکارزخمی ہوگئے ۔ادھرریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹرایس پی ویدنے پی سی آرسرینگرمیں ایک پریس
کانفرنس کے دوران بتایاکہ فورسزایجنسیوں کے پاس اسبات کی پیشگی اطلاع تھی کہ جنگجوگروپ کسی جگہ اس قسم کاحملہ کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ دوتین روزقبل ہی اس قسم کی خفیہ اطلاع ملی تھی ،اوراسی بیچ جنگجوﺅں نے دوران شب لیتھ پورہ پلوامہ میں قائم فورسزکے ایک تربیتی مرکزپرفدائین حملہ کیا۔اُدھرکے این ایس کولیتھ پورہ اوراسکے نزدیک واقع بستیوں کے لوگوں نے بتایاکہ پوری رات سماعت شکن دھماکوں اورشدیدگولی باری کی آوازیں دوردورتک سنائی دیں جبکہ فورسزتربیتی مرکزکے قریب علاقوں کے لوگوں گھروں میں خوف ودہشت کے عالم میں سہم کررہ گئے ،اورپوری رات اسی عالم میں گزارنے کے بعداتوارکوبہت کم تعدادمیں لوگ نمازفجرکی ادائیگی کیلئے نزدیکی مساجدمیں گئے کیونکہ لیتھ پورہ سمیت کئی نزدیکی دیہات کودوران شب ہی فوج ،فورسزاورپولیس و ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے سخت محاصرے میں لے رکھاتھا۔
ادھرعسکری تنظیم جیش محمدنے فدائین حملے کوکمانڈرنورترالی کی ہلاکت کابدلہ لینے سے منصوب کرتے ہوئے جاں بحق عساکراوردیگرکشمیری شہداءلاوارث نہیں ہیں ۔اس دوران سنیچراوراتوارکی شب شروع ہوئی اس جھڑپ کے پیش نظرضلع پلوامہ میں احتیاطی طور پر موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع رکھی گئیں جبکہ سی آر پی ایف ٹریننگ سینٹر پر فدائین حملے کے بعد جنوبی کشمیر اور گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
