پاکستان کلبھوشن یادیو کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرے: محبوبہ مفتی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں:جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سزائے موت پانے والے سابق بھارتی فوجی افسر کلبھوشن یادیو کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادو کیس کی منصفانہ سماعت ہونی چاہیے۔

بھارت کا الزام ہے کہ پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، کے تناظر میں محترمہ مفتی نے جمعرات کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’پاکستان کلبھوشن یادیو کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کرے اور ان کے کیس کی منصفانہ سماعت ہو۔ پاکستان میں یادیو کی ماں اور اہلیہ کے ساتھ ہوئے سلوک سے بہت دکھ ہوا۔ انسانیت کو سیاست پر فوقیت ہونی چاہیے‘۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ کلبھوشنکو سال 2016 ءمیں پاکستان کے بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔ اس نے اپنے مبینہ اعترافی بیان میں بتایا تھا کہ وہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس کمانڈر ہے اور ’را‘ میں تعینات ہے۔ پاکستان کا الزام ہے کہ اسے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے ایران کے راستے پاکستان بھیجا گیا تھا۔ یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے