نئی دہلی :مرکزی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی کشمیر میں سال رفتہ کے مقابلے میں امسال پتھراﺅ کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔مرکزی وزیر مملکت ہنس راج ائر نے بتایا کہ سال2016میں واددی کشمیر میں 2ہزار 808پتھراﺅ کے واقعات رونما ہوئے جبکہ امسال ماہ ِ نومبر کے آخرتک ایک ہزار198پتھراﺅ کے واقعات رونما ہوئے ۔
پارلیمنٹ میں ایک مرتبہ کشمیر کی صورتحال کی گونج سنائی دی ،جس دوران ایک تحریری سوال کے جواب میں مرکزی حکو مت نے دعویٰ کیا کہ سال2016کے مقابلے میں سال2017میں پتھراﺅ کے واقعات نمایاں طور کمی واقع ہوئی ۔
مرکزی وزیر مملکت ہنس راج ائر نے بتایا کہ سال2016میں واددی کشمیر میں 2ہزار 808پتھراﺅ کے واقعات رونما ہوئے جبکہ امسال ماہ ِ نومبر کے آخرتک ایک ہزار198پتھراﺅ کے واقعات رونما ہوئے ۔انہوں نے یہ اعداد وشمار راجیہ سبھا میں پیش کئے ۔
ان کا کہناتھا کہ کشمیر میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے سی آر پی ایف اہلکاروں معقول نفری تعینات کی گئی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ وادی میں کتنے سیکورٹی فورسز اہلکار تعینات ہیں ،سیکورٹی وجوہات کے حوالے سے اعداد وشمار ظاہر کرنا نامناسب ہوگا۔

