تین طلاق سے متعلق بل 28 دسمبر کو پارلیمنٹ میں کیا جائے گا پیش

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
 نئی دہلی : تین طلاق سے متعلق بل جمعرات کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ لوک سبھا کی کام کاج کی فہرست کے مطابق طلاق سے متعلق بل ایوان زیریں میں 28 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔ کرسمس کی چھٹیوں کے بعد بدھ 27 دسمبر سے شروع ہورہے ہفتہ میں سرکار کے کام کاج کی فہرست میں اس قانون کو پیش کئے جانے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

اس قانون کو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی قیادت والی وزارتی سطح کے گروپ نے تیار کیا ہے ، جس میں زبانی ، تحریری یا ایس ایم ایس اور وہاٹس ایپ کے ذریعہ کسی بھی شکل میں تین طلاق یا طلاق بدعت کو غیر آئینی قرار دیا گیا ہے اور شوہر کو تین سال کی سزا کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس قانون کا کچھ دنوں قبل ہی مرکزی کابینہ نے منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ یہ قانون گزشتہ ہفتہ ہی پیش کیا جانا تھا ، لیکن پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا تھا کہ اس کو اب اگلے ہفتہ پیش کیا جائے گا ۔ اس ہفتہ لوک سبھا میں پسماندہ طبقہ کمیشن سے متعلق ترمیمی ایکٹ میں راجیہ سبھا میں کی گئیں ترمیمات پر بھی غور کیا جائے گا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے