پلوامہ:جنوبی ضلع پلوامہ کے کئی قصبوں میں بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی جاں بحق جیش محمد کمانڈر نور محمد تانترے عرف نور ترالی کی یاد میں تعزیتی ہڑتال رہی ۔ پلوامہ کے قصبہ ترال ،آری پل اور کاکا پورہ تعزیتی ہڑتال کے باعث معمو لات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے بالا قصبوں دکانیں ،کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ۔ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پلوامہ ،ترال ،اونتی پورہ کے ساتھ ساتھ دیگر حساس علاقوں میں اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔
یاد رہے کہ سانبورہ پلوامہ میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ہوئی معرکہ آرائی میں 47سالہ مقامی جیش محمد کمانڈر نور محمد تانترے عرف نور ترالی جاں بحق ہوئے تھے ۔نور ترالی کو سنہ2003میں دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا اور پوٹا عدالت نے نور ترالی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔2015میں نور ترالی کو پیر ول پر رہا کیا گیا تھا ،جس دوران وہ جیش محمد عسکری تنظیم میں شامل ہوئے ۔

