ترال میں نقب زنی ،50لاکھ روپے کی زیورات کی لوٹ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر//نقب زنوں نے ترال میں ایک رہائشی مکان میں دن دھاڑے نقب لگاکر قریب50لاکھ روپے کی نقدی اور سونے کے زیورات اڑالئے۔کے ایم این نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم نقب زن ترال کے املر علاقے میں علی محمد ملک ولد عبدالصمد ملک کے رہائشی مکان میں داخل ہوئے ۔یہ واردات جمعہ بعد دوپہردن دھاڑے پیش آئی جب گھر کا کوئی فرد وہاں موجود نہیں تھا جس کا نقب زنوں نے فائدہ اٹھایا۔نقب زنوں نے گھر کی الماریوں کی توڑ پھوڑ کرکے سونے کے زیورات کی بڑی مقدار کے ساتھ ساتھ نقد رقم پر بھی ہاتھ صاف کیا۔علی محمد کے مطابق چوروں نے ان کے گھر سے نقدی اور سونے کے زیورات اڑالینے میں کامیابی حاصل کی جس کی کل مالیت قریب50لاکھ روپے ہے۔واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم نے جائے واردات کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور ضروری چیزوں کے نمونے حاصل کئے ۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں شکایت بھی درج کروائی گئی ہے اور پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے