صحت یابی کیلئے ملکی عوام ،دوستوں اور ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا
سرینگر /04 جون / دہلی کے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں گردے کا کامیاب آپریشن کے بعد مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی پیر کو گھر واپس آئے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد مرکزی وزیر خزانہ نے ٹویٹ کیاگھر لوٹ کر خوش ہوں ،ڈاکٹروں، نرسنگ حکام اور گزشتہ تین ماہ سے میری نگرانی کر رہے اسپتال کے معاونین کا شکریہ میں ان سب بہی خواہوں، ساتھیوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ۔وزیر اعظم کی سرکاری ویب سائٹ پر فی الحال بغیر محکمہ کے وزیر کے طور پر درج جیٹلی مکمل طور صحت مند ہونے کے بعد ہی وزارت خزانہ کا کام کاج سنبھال سکتے ہیں۔ اس دوران ریلوے اور وزیر کوئلہ پیوش گوئل کے پاس خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کا اضافی چارج ہے۔

