ملاپ ) کے ایڈیٹر ریشی سوری وزیر اعلیٰ کے میڈیا صلاح کار مقرر

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر ریاستی حکومت نے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت ایک اُردو روزنامہ (ملاپ) کے ایڈیٹر ریشی سُوری کو وزیر اعلیٰ کا میڈیاصلاح کار مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان ریاستی حکومت نے بدھ کے روز کیا ۔

اس سلسلے میںمحکمہ جنرل ایڈ منسٹریشن نے باضابط طور ایک حکمنامہ بھی جاری کیا ہے ،جسکے تحت ریشی سوری کو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کےلئے میڈیا صلاح کار مقرر کیا گیا ۔حکمانہ میں بتایا گیا کہ مسٹر ریشی وری ولد نوین سوری ساکنہملاپ نمبر ۔4فورتھ ایوینیو ،بند روڑ گو دائی پور نئی دہلی کو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کےلئے میڈیا صلاح کار منتخب کیا جاتا ہے ۔

حکمنامہ کے مطابق میڈیا صلاح کو ماہانہ50ہزار کی تنخواہ دی جائیگی ۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا میڈیا صلاح کار مقرر کرنے پر ریشی سوری نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا’ میرے لئے یہ قابل اعزاز ہے کہ مجھے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جی کا میڈیا صلاح کار نامزد کیاگیا ،میں ریاست اور ملک کی بہتری کےلئے اُنکے اور اُنکی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کےلئے آگے دیکھ رہاہوں ۔

ریشی سوری دہلی سے شائع ہونے والے روز نامہ ”ملاپ “ کے ایڈیٹر ہیں ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے