سرینگر// گریز بانڈی پورہ میں برفانی تودے میں لاپتہ ہوئے فوجی اہلکاروں کو ڈھونڈ نکالنے یا تلاش کر نے کی غرض سے ” ہائی الٹیچیوڑ وار فیئر اسکول ( ”ایچ اے ڈبلیو ایس)کی خدمات حاصل کی ہے کیو نکہ فوج کو لاپتہ فوجیوں کو ڈھونڈ میں مشکلات درپیش ہیں ۔
گریز بگٹور میں قائم اگلی پوسٹ میں تعینات 3فوجی اہلکار برفبانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئے ہیں جنہیں تلاش کرنے کی غرض سے بدھ کو فوج نے ” ہائی الٹیچیوڑ وار فیئر اسکول ( ”ایچ اے ڈبلیو ایس) کی خدمات حاصل کی ہے۔
حکام کا کہناتھا کہ مذکورہ لاپتہ اہلکاروں کو ڈھونڈ نکالنے کےلئے فوج نے بالتل سونہ مرگ میں قائم ” ہائی الٹیچیوڑ وار فیئر اسکول ( ”ایچ اے ڈبلیو ایس)کی ٹیم سے مدد طلب کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گریز کی اگلی چوکیوں میں تعینات مقامی فوجی یونٹ کوبھاری برفباری کے باعث لاپتہ اہلکاروں کو ڈھونڈ نکالنے کےلئے مشکلات آرہی ہیں ۔فوج کا کہنا ہے کہ مختصر وقت کےلئے یہاں برفباری کا سلسلہ بند ہواتھا ،لیکن اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جسکی وجہ ریسکیو آپریشن میں خلل پڑ ا۔یہی وجہ ہے کہ ” ہائی الٹیچیوڑ وار فیئر اسکول ( ”ایچ اے ڈبلیو ایس)ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی ۔
” ہائی الٹیچیوڑ وار فیئر اسکول ( ”ایچ اے ڈبلیو ایس) بھارتی فوج کے اعلیٰ تربیت والا یونٹ ہے جسے سطح سمندر کئی ہزار فٹ پر کسی بھی آپریشن کےلئے مہارت حاصل ہے ۔
مذکورہ اسکول گلمرگ ،سونہ مرگ اور زوجیلا میں ”ونٹر وارفئیر کورسز“ کا اہتمام کرتا ہے ۔

