لاپتہ خاتون اتر پردیش سے باز ےاب،سڑک حادثات مےں دو افراد زخمی

سرےنگر// سرےنگر پولےس نے زکورہ کی رہنے والی اےک لاپتہ خاتون کو اتر پردیش سے باز ےاب کر کے ورثاں کے سپرد کےا ۔ 16.10.2017 کو پولےس اسٹےشن زکورہ کو اےک تحرےری رپورٹ جس مےں بٹ موران شون کی رہنے والی اےک عورت کے گمشدہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر تھانہ پولےس زکورہ مےں گمشدہ رپورٹ درج کر کے گمشدہ عورت کی تلاش شروع کی گی ۔

دوران تحقےقات اس بات کا سراغ ملا کہ گمشدہ عورت اتر پردیش پہنچ گئی جس پر اےس ڈی پی او زکورہ اور اےس پی حضرت بل کی ہداےات پر پولےس کی ایک ٹےم اتر پردےش گئی، کافی محنت کے بعد گمشدہ عورت کو اتر پردےش سے باز ےاب کر کے وارثان کے سپرد کےا۔

ادھر وادی مےں سڑک حادثوں مےں دو افراد زخمی ہوئے ۔گادربل مےں وسن کے نزدےک اےک تاوےرہ گاڑی زےر نمبر JK01AA/8565 جس کو ڈرائےور منظور احمد کار ولد نور محمد کار ساکن کاﺅ ڈارہ سرےنگر چلا رہا تھا نے اےک سکوٹی سوا رعبدالرحمان آہنگر ولد عبدالجبار ساکن ارمپورہ گاندربل کو ٹکر مار کر زخمی کر لےا جس کو علاج و معالجہ کےلئے سکمز صورہ منتقل کےا ۔
اس دوران کولگام مےںاےچ اےس باغ ےاری پورہ کے نزدےک سڑک کے اےک حادثے مےںاےک ٹاٹا موبائل گاڑی اور اےک آٹو لوڈکرےئر کے بےچ ٹکر ہوئی جس کے نتےجے مےں آٹو ڈرائےور سرتاج احمد شاہ ولد محمد ےوسف ساکن ککر گنڈ زخمی ہواجس کو علاج ومعالجہ کےلئے اسپتال منتقل کےا ۔پولےس نے کےس اندراج کرکے تحقےقات شروع کی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے