لہسن پرعدالت کا سوال : حکومت بتائے لہسن سبزی ہے یا مصالحہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
سرینگر بھارتی ریاست راجستھان میںلہسن سبزی ہے یا مصالحہ اس حوالے سے ایک تنازع شروع ہو گیا ہے اور یہ معاملہ عدالت تک بھی پہنچ گیا ہے۔راجستھان کی عدالت نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ واضح کرے کہ لہسن سبزی ہے یا مصالحہ۔
واضح رہے کہ راجستھان حکومت کے سنہ 2016 کے قانون کے مطابق لہسن کو اناج منڈی میں فروخت کیا جائے گا لیکن اس سے قبل یہ سبزی منڈی میں فروخت کیا جاتا تھا۔
لہسن فروشوں کے مطابق بچولیے سبزیوں کے بازار میں فروخت کرنے پر چھ فیصد کمیشن دیتے ہیں لیکن اناج منڈی میں اس کے لئے انہیں محض دوفیصد ہی کمیشن ملتے ہیں جولہسن فروخت کرنے والوں کی پریشانی ہے۔
اس تنازعہ پر جودھ پور میں آلو، پیاز اور لہسن فروخت کرنے والے تاجروں کی ایسوسی ایشن نے راجستھان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست میں انھوں نے عدالت سے پوچھا ہے کہ وہ لہسن کو اناج منڈی میں کیوں فروخت کریں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آلو، پیاز اور لہسن بیچنے والے تاجروں کی ایسوسی ایشن کے صدر بنسی لال سان?ھلا نے بتایا ’ہم گذشتہ 40 سال سے لہسن کو سبزی منڈی میں بیچتے آئے ہیں۔ آج تک کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ یہ ضرور ہے کہ سبزی منڈی اب چھوٹی پڑ گئی لیکن حکومت کو اسے بڑا کرنے پرغور کرنا چاہیے۔
راجستھان حکومت کے مطابق سبزی منڈی چھوٹی ہونے کی وجہ سے حکومت نے لہسن کو اناج منڈی میں فروخت کرنے کے لیے سنہ 2016 کے قانون میں تبدیلی کی ہے۔واضح رہے کہ 2016 میں لہسن کی پیداوار بھرپور ہوئی تھی۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے