کھاگ بڈگام// آگ کی ایک ہولناک واردات میں وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں واقع صوفی بزرگ حضرت نوروز بابا ریشی ؒ کی زیارت شہید ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو کھاگ بڈگام میں واقع صوفی بزرگ حضرت نوروز بابا ریشی ؒ کی زیارت میں پُراسرار آگ کی لپٹیں نمودار ہوئیں اور آناً فاناً پوری زیارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں خبر پھیلتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد زیارت گاہ پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں ۔بتایا جاتا ہے کہ زیارت میں آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی لاﺅڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلان کیا گیا اور لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں ،تاہم آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس پر قابو نہ پا یا جاسکا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائراینڈ ایمر جنسی کی گاڑیاں یہاں وقت پر نہیں پہنچ سکی ،کیو نکہ زیارت پیر پنچال پہاڑی کی بلندی پر واقع ہے۔تاہم لوگوں نے پُراسرار آگ معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

