تازہ برفباری:سرینگر ۔لہیہ شاہراہ بند 

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
FILE PHOTO
خطہ لداخ کو کشمیر اور دیگر ریاستوں کے ساتھ جوڑنے والی 434کلو میٹر سرینگر ۔لہیہ شاہراہ تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کی آوا جاہی کےلئے بند کردی گئی ۔سونہ مرگ ۔زوجیلا اور مینا مرگ میں بھاری شبانہ برفباری ہوئی ،جس کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی اقدا مات کے تحت یہ اقدامات اٹھائے گئے ۔
انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ بدھ کی شب مشرقی کشمیر میں بھاری برفباری ہوئی ،جسکے بعد سرینگر ۔لہیہ شاہراہ کو ٹریفک کی آوا جاہی کےلئے بند کردیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ سونہ مرگ ۔زوجیلا اور مینا مرگ میں بھاری شبانہ برفباری ہوئی ۔یاد رہے کہ مذکورہ شاہراہ خطہ لداخ کو کشمیر اور دیگر خطوں سے جوڑتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر ۔جموں شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ پر ٹریفک کی آوا جاہی جاری ہے ۔یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ،جس کے تحت11سے15دسمبر تک پیر پنچال کے آر پار بھاری برفباری کی پیش گوئی کی گئی ۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے