سرینگر/ 6دسمبر/اے پی آئی/آر ایس ایس کو ریاست میں منعظم اور مضبو ط کر نے کیلئے وادی میں آر ایس ایس کے کار کنوں کی میٹنگ منعقد ہو ئی جس میں تنظیم کے کئی سر کر دہ لیڈروں نے بھی شر کت کی اور کار کنوں پر زور دیا کہ وہ وادی میں آر ایس ایس کو منعظم کر نے اور حکومت کی کار کر دگی پر کڑی نظر رکھے۔اے پی آئی کے مطا بق ریاست خا ص کر وادی کشمیر میں آر ایس ایس تنظیم کی جڑیں مضبو ط و مستحکم کر نے کیلئے گز شتہ دنوں آر ایس ایس کے کار کنوں کی ایک خصو صی میٹنگ منعقد ہ ہوئی جس میں تنظیم کے کئی سینئر لیڈروں نے بھی شر کت کی اور آر ایس ایس کو وادی میں مضبو ط و مستحکم بنانے کیلئے تبا دلہ خیال کیا گیا ۔آر ایس ایس کے سینئر لیڈروں پر زور دیا گیاکہ وہ وادی میں تنظیم کو فعال بنا نے کیلئے اپنا رول سر گر می کے سا تھ ادا کرے اور آر ایس ایس کے تعمیرا تی نظریہ کو عام کرنے کے سا تھ ساتھ حکو مت کی کار کر دگی پر بھی کڑی نظر رکھے اور سر کار کے ان اقدامات کی کھل کر مخا لفت کرے جن سے لو گوںکو مصا ئب و مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔واضح رہے کہ وادی میں آر ایس ایس کے کار کنوں کی پہلی میٹنگ منعقد ہو ئی اور تنظیم کو نچلی سطح پر لے جانے کیلئے پارٹی کے سینئر لیڈروں نے تبا دلہ خیال کیا ۔

