مرکز کی ریاستی انتظامیہ کو ہدایت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Source: File photo
نئی دہلی/  ہندوستان کی دیگر ریاستوں بشمول کشمیر میں صحافیوں کے ساتھ ہو رہی مبینہ زیادتیوں کے مدنظر وزارت داخلہ نے ریاستی انتظامیہ کو تحریری طور پر تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ انہیں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی اور اظہار رائے کے حق کوبلا خوف استعمال کرنے کویقینی بنائیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ ہدایت نامہ 20 اکتوبر2017کو ایس کے بھلا(ڈائریکٹرسی ایس)کے دستخط کے ساتھ جاری کیا گیا۔
 اس میں درج ہے”وقت وقت پر صحافیوں، میڈیا سے منسلک افراد پر حملوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ ایسے تمام معاملات کی تیزی سے تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ مجرموں کومعینہ مدت کے اندر سزا دلائی جاسکے۔ ریاستوں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں تمام لازمی احتیاطی اقدامات بھی کریں“۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ پولیس اور امن عامہ کی آئین کے ساتویں شیڈول کے مطابق ذمہ داری ریاستوں کی ہے، لیکن معاملے کی نزاکت کودیکھتے ہوئے مرکزی حکومت وقتاً فوقتاً پر ریاستوں کی توجہ جرائم کے تدارک اورانصاف کے مضبوط نظام کی جانب مرکوزکرتی ہے تاکہ جرائم پر کنٹرول حاصل کرکے انہیں روکا جائے۔
ہدایت نامہ میں میڈیا کوجمہوریت کا اہم ادارہ قرار دیا گیا ہے اور اس بات پرزور دیا گیا ہے کہ آئین ہند شہریوں کے اظہار رائے کویقینی بناتا ہے۔ ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں کی سلامتی اورتحفظ کویقینی بنائیں تاکہ جمہوریت کاچوتھا ستون اپنے فرائض بخوبی انجام دے۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے