کورونا کے باعث پاک بھارت سرحدیں بند، کرتارپور میں بھی عوام کے داخلے پر پابندی عائد

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دلی/15مارچ: بھارت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب پاکستان کے ساتھ ملنے والی تمام سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تمام بارڈرز جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے آج رات سے تا حکم ثانی بند کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ کرتار پور راہداری سے زائرین کی آمدورفت بھی تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق رات12 بجے سے زائرین کی آمدورفت کے لیے رجسٹریشن مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت میں بھی عالمی وبا کورونا سے 100 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 2 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) سمیت اہم ایونٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔جب کہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد33 ہو گئی جس میں سے دو افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں جب کہ باقی افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے