لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
An Indian Border Security Force (BSF) trooper walks near the fenced border with Pakistan in Suchetgarh, southwest of Jammu, August 1, 2011. As India and Pakistan embark on a tentative peace process and try to decide how to open their borders to trade and travel, it will be the situation on the ground in places such as Suchetgarh that determine the pace of the detente. Picture taken August 1, 2011. To match Feature KASHMIR-BORDER/ REUTERS/Mukesh Gupta (INDIAN-ADMINISTERED KASHMIR - Tags: MILITARY POLITICS)

سرینگر /12مارچ: ہند پاک کے مابین تنائو کے بیچ لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت ا فواج کے درمیان ایک بار پھر گولیوں کا تبادلہ ہو ا جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوںمیں ایک دفعہ پھر تشویش اور خوف و دہشت کا ماحول میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ جموں کے مختلف سرحدوں علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں نے نقل مکان کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے لائن آف کنٹرول پہر تنائو کی صورتحال بنی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سرحدوں پر رہائش پذیر لوگوںمیں خوف و دہشت پھیل گئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق ہند پاک کے مابین کشید ہ صورتحال کے بیچ لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت افواج کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق جمعرا ت کو ایک بار پھر پاکستانی رینجرس نے پونچھ سیکٹر میں فائرنگ کی۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ بھاری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا تاہم پاکستانی رینجرس کی جانب سے بار بار بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور فریقین کے در میان رات بھر وقفے وقفے سے گولہ بھاری کا سلسلہ جاری رہا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تعینات فورسز نے جوابی کارورائی کی جس کے بعد بندوقیں خاموش ہو گی ۔دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پونچھ اور اس کے درجنوں علاقوں میں ہند پاک افواج کے مابین شدید گولی باری ہوئی ۔ اسی دوران بھارت پاکستان فوج کے مابین بندوقوں کے دہانے کھل جانے کے باعث لائین آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوںمیں پھر فکر وتشویش اور خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ جموں کے سانبہ ،کھٹوعہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرحدوں کے نزدیک رہائش پذیر بیس ہزار سے زائد لوگوں نے نقل مکان کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔(سی این آئی )

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے