عالمی دباؤ میں سونا 845 روپے کم ہوا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی 25 فروری : بیرون ملک میں پیلے دھات کے 1،650 ڈالر فی اونس سے نیچے گرنے کی وجہ سے دہلی صرافہ مارکیٹ میں سونا چوٹی سے پھسلتا ہوا آج 845 روپے کم ہوکر 43،795 روپے فی دس گرام پر آ گیا۔چاندی بھی 800 روپے کی گراوٹ کے ساتھ 49،350 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں دونوں قیمتی دھات پر دباؤ کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا۔لندن اور نیویارک سے ملی معلومات کے مطابق، پیر کے روز کاروبار میں 1،688.66 ڈالر فی اونس کے سات سال کی اعلی ترین سطح کو چھونے والا سونا آج 6.80 ڈالرٹوٹ کر 1،646.60 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کی منافع وصولي سے پیلی دھات دباؤ میں آ گئی۔اپریل کا امریکی سونا وعدہ بھی 26.20 ڈالرکم ہوکر 1،650.40 ڈالر فی اونس بولا گیا۔ چاندی حاضر 0.20 ڈالر کی گراوٹ میں 18.38 ڈالر فی اونس کے حساب سے فروخت ہوئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے