بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /07جنوری / ٹی آئی نیوز

بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ درج ہو گیا ہے ۔ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت گزشتہ رات کے منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 1.4ڈگری جبکہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2ڈگری درج ہوا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کے ساتھ ہلکی برفباری ہونے کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق دومغربی ہوائیں جموں و کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو 7 جنوری سے اثر اندوز ہو رہی ہے اور 9 جنوری تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارشیں اور برفباری ہو سکتی ہے

Share This Article