طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کا موقع: ٹرمپ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

واشنگٹن، 18 فروری (اسپوتنک) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ جلد ہی ایک امن معاہدہ کرے گا۔مسٹر ٹرمپ نے منگل کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ جلد ہی افغانستان میں سرگرم طالبان کے ساتھ امن معاہدہ کرے گا۔انہوں نے کہا‘‘ہم طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ہم کچھ وقت کے لئے ان کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ ایک معاہدہ کرنے کا موقع ہے ، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ’’۔جمعہ کو امریکہ اور طالبان نے امن معاہدے کے پہلے قدم کے طور پر ایک ہفتہ تک تشدد میں کمی لانے پر اتفاق کیا تھا۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ افغانستان میں تنازعات کو ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا کرنے کے لئے وہ لاکھوں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کر رہے ہیں۔قابل غور ہے کہ افغانستان طویل عرصہ سے عدم تحفظ اور جنگ کا شکار ہے کیونکہ عسکریت پسند تنظیم طالبان حکومت اور اس کے سیکورٹی فورسز پر حملہ کرتا رہتا ہے ۔ افغانستان میں امن قائم کرنے کے سلسلہ میں امریکہ اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات جاری ہے جو فیصلہ کن دور میں پہنچ چکا ہے ۔خیال رہے طالبان کے علاوہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ جیسے دہشت گرد گروپ بھی افغانستان کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے