یوگی کے بجٹ سے عوامی مسئلوں کا حل غائب :پرینکا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی،19فروری(یواین آئی)کانگریس کی اترپردیش کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے بجٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ تو آگیا ہے لیکن اس میں لوگوں اور خصوصاً کسانوں کے مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے ۔محترمہ گاندھی نے بدھ کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ،‘‘اترپردیش حکومت کا بجٹ آیا ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ حکومت صرف بجٹ لے کر آئی ہے اور اس میں ریاست کے کسانوں سے جڑے کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیاہے ۔انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا،‘‘کے کسانوں کے آوارہ جانوروں مسئلے کا حل اس میں سے غائب ہے ۔گنے کی باقی ادائیگی غائب ہے ،کسانوں کی فصل کی نقصان کا معاوضہ غائب ہے ،کسانوں کی فصل کی قیمت کی بات غائب ہے ۔’’

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے