کرائم برانچ جموں نے نقلی سٹیٹ سبجیکٹ تیار کرنے والے شخص کے خلاف کیس درج کیا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر18 فروری//یو پی آئی // کرائم برانچ جموں نے جعلسازی کے ذریعے سٹیٹ سبجیکٹ حاصل کرنے والے شخص کے خلاف کیس درج کیا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کرائم برانچ نے منہور پال سنگھ ساکن آر ایس پورہ جموں نامی شخص کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ کرائم برانچ کے مطابق مذکورہ شخص نے محکمہ مال کے چند آفیسران کے ساتھ مل کر سٹیٹ سبجیکٹ بنائی جس کے تحت اُس نے کوٹرنا کلان میں اراضی اور پانچ لاکھ روپیہ کا معاوضہ بھی حاصل کیا اور اس طرح سے مذکورہ شخص نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ کرائم برانچ کے مطابق تحقیقات کے دوران اس بات کی تصدیق ہوئی مذکورہ شخص نے غیر قانونی طریقے سے سٹیٹ سبجیکٹ بنائی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے