خلیج بنگال میں کشتی ڈوبی، روہنگیا کمیونٹی کے 15لوگوں کی موت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ڈھاکہ، 11فروری (یو این آئی) بنگلہ دیش کے ساحلی علاقہ کاکس بازار سے روہنگا کمیونٹی کے لوگوں کو لیکر ملائشیا کی طرف روانہ ہوئی ایک کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی جس کی وجہ سے کم از کم 15لوگوں کی موت اور 40دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ پیر کی دیررات اس وقت ہوا جب کشتی خلیج بنگال کے چیرادیپ میں سینٹ مارٹن جزیرہ کے نزدیک ڈوب گئی۔
بنگلہ دیش کے ساحل محافظ دستہ کے اسٹیشن کمانڈر لیفٹننٹ کرنل نعیم الحق نے یو این آئی سے بات چیت میں اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ اس حادثہ میں روہنگیا کمیونٹی کے 62لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے