بجلی کرنٹ لگنے سے بھائی لقمہ اجل ، دوسرا زخمی ، با با پورہ شوپیان میں کہرام

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 28 اگست

ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ سب ڈویڑن کے بابا پورہ گاﺅں میں پیر کی صبح بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک بھائی کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شوپیاں کے بابا پورہ گاﺅں میں پیر کی صبح دو سگے بھائی معشوق احمد حجام اور عرفان احمد حجام بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کو فوری طور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں معشوق احمد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا جبک عرفان احمد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق عرفان احمد تار کو ٹھیک کرنے کے لئے ایک پیڑ پر چڑھا جہاں اس کو بجلی کرنٹ لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بھائی معشوق احمد نے اس کو بچانے گیا تو وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے از جان ہوگیا۔دونوں بھائی بینک میں نوکری کرتے تھے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔یو این آئی

Share This Article