ویڈیو:‌گورنر پر ریاست میں بی جے پی کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کاالزام: محبوبہ مفتی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دلی مسلمانان جموں کشمیر کو بے اختیار بنانے کے درپے

سرینگر: گورنر ستیہ پال ملک پرجموں وکشمیر میں بی جے پی کا ایجنڈا نافذ کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایک ایسا تاثر پیدا ہورہا ہے کہ نئی دلی مسلمانان جموں کشمیر کو بے اختیار بنانے کے درپے ہے۔سی این ایس کے مطابق گپکار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ گورنر ستیہ پال ملک کے ہاتھوں کشمیر میں بھاجپا ایجنڈا نافذ کرنے کی کوششیں کرکے بھارت آگ سے کھیل رہا ہے۔ گورنر ستیہ پال ملک کے ذریعے کچھ ایسے اقدام کرارہی ہے جن سے یہاں لوگوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایک خفیہ ایجنڈے کے تحت جموں کشمیر کے مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور ریاست کے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کرنے کے لئے سازشیں رچائی جارہی ہے ۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ اْس کی پارٹی نے بھاجپا کے ساتھ مخلوط سرکار چلاتے ہوئے جموں کشمیر میں بھاجپا کو اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کے جس ایجنڈا کو ہم نے یہاں جموں کشمیر میں نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی اْس کو اب گورنر ستیہ پال ملک کے ہاتھوں نافذ کیا جارہا ہے۔ایسا کرکے بھارت آگ سے کھیل رہا ہے۔ایک ایسا تاثر پیدا ہورہا ہے کہ مسلمانان ریاست کو بے اختیار بنایا جارہا ہے۔ محبوبہ نے یہ بھی کہا کہ بھاجپا نے اْن کی پارٹی کو فاریسٹ ایکٹ نافذ کرنے نہیں دیا جو پورے بھارت میں نافذ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے ہمیں فاریسٹ ایکٹ نافذ کرنے نہیں دیاجو پورے ملک میں نافذ العمل ہے۔ وہ کسی طرح مسلم ریاست کو الگ تھلگ چھوڑنا چاہتے ہیں۔

Share This Article