پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام رہی۔قریشی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوشش رہی ہے پاکستان کوسفارتی سطح پرتنہا کیا جائے لیکن بھارت کو یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔سی این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی کامیابی ہے کہ دنیا آپ سے تعلقات بنارہی ہے، بھارت کی کوشش رہی ہے پاکستان کوسفارتی سطح پرتنہا کیا جائے لیکن بھارت کو یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہی پاکستان کی کامیابی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، دنیا رابطے کررہی ہے، یہ پاکستان پراعتماد کا اظہار ہے اور ہندوستان اس سب کو پسند نہیں کرے گا اس لیے وہاں صف ماتم تو بچھے گی۔

Share This Article