ویڈیو: سکول کے اندر ہوئے پْر اسرار دھماکے میں 28 بچے زخمی، پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں ماتم کی لہر

By
4 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

دھماکے فوراً بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

سرینگر13فروری /سی این ایس / پلوامہ ضلع میں بدھ کو ایک سکول کے اندر ہوئے پْر اسرار دھماکے میں 28 بچوں کے زخمی ہونے پر پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں ماتم کی لہر کے بیچ سر ینگر سے پلوامہ کے اسپتالوں تک زخمی بچوں کے رشتہ داروں کی چیخ وپکار سنی گئیں۔ دھماکے فوراً بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس دوران پتھرا ؤ کر نے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ٹیر گیس کے گولے دا غے۔ ایس ایس پی پلوامہ چندن کوہلی نے اس واقعہ میں صرف 16بچوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں سے دس زخمیوں کو سر ینگر منتقل کیا گیا اور سارے زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ سی این ایس کے مطابق بدھ کے روز دوبجکرتیس منٹ پر ضلع پلوامہ کے نارہ بل علاقے میں قائم فلاح ملت نامی پرائیوٹ اسکول(ٹیوشن سینٹر)کے ایک کمرے میں کسی بارودی شئے کا دھماکہ ہوا۔اس واقعے میں 28طلاب کے زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے اس واقعہ کے بعد پلوامہ میں ماتم کی لہر دوڑ گئی اور لوگ اسکول کی طرف دوڑ نے لگے اور وہ اپنے بچوں کو اسپتال منتقل کر نے لگے جبکہ اس دوران ایمبولینس بھی جائے واردات پر پہنچیں اور ان میں بھی زخمیوں کو اسپتال تک پہنچایا گیا۔کا کا پورہ پی ایچ سی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر واحد کے مطابق چودہ زخمی بچوں کو اْن کے ہاں لایا گیا جن میں سے5 کو سرینگر منتقل کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ گیارہ زخمیوں کو پانپور کے سب ڈسٹرکٹ ا سپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اْن کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق تین مزید زخمیوں کو ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد جونہی پولیس جائے مقام پر پہنچی تو نوجوانوں نے پولیس پر شدید تھراؤ کیا اور پولیس اہلکاروں نے بھی جواب میں ٹیر گیس کے گولے داغے جس کے بعد یہاں جھڑپیں بھڑک اْٹھیں۔ مقامی مسجد کے لاؤڈ سپیکر سے نوجوانوں سے پولیس پرپتھراؤ نہ کرنے کی صلاح دی جارہی تھی تاہم اس کے باجود یہاں نوجوان احتجاج کرتے رہے اور پولیس پر پتھرا ؤ کرتے رہے۔ پو لیس کی طرف سے مو صولہ بیان کے مطابق بدھ کے روز دوبجکرتیس منٹ پر پلوامہ کے نارہ بل علاقے میں قائم فلاحی ملت نامی پرائیوٹ اسکول(ٹیوشن سینٹر) کے ایک کمرے میں کسی بارودی شئے کا دھماکہ ہوا۔اس واقعے میں12طلاب کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ چنانچہ زخمیوں کو فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے سینئر آفیسر ان جائے وقوع پر پہنچے اور تفتیش کی جارہی ہے کہ یہ واقع کن حالات میں پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ایس ایس پی پلوامہ چندن کوہلی نے اس واقعہ میں صرف سولہ بچوں کے زخمی ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں سے دس کو سر ینگر منتقل کیا گیا اور سارے زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

Share This Article