ایس ڈی ایم لولاب نے کیا آئی ٹی آئی لالپورہ کا اچانک دورہ ، ڈیوٹیوں سے کوتاہی برتنے کی پاداش میں لولا ب میں 8ملازمین معطل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /17جنوری /سی این آئی/ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ لولاب میں سب ڈیوژن لولاب احمد حسین نے جمعرات کو اپنی ٹیم کے ہمراہ آئی ٹی آئی لولاب کا اچانک دورہ کیا جس دوران انہوں نے وہاں پر تعینات عملہ کو غیر حاضر پاکر آٹھ انسٹرکیٹروںکو فوری طور معطل کیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب میں آئی ٹی آئی لالپورہ کا ایس ڈی ایم لولاب احمد حسن نے اچانک دورہ کیا جس دوران انہوںنے انسٹچیوٹ میں تعینات 8انسٹرکٹروں غیر حاضر پایا ۔ ایس ڈی ایم موصوف نے غیر حاضر 8انسٹریکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی معطلی کے احکامات صادر کئے ۔ غیر حاضر عملہ میںٰ ریاض حمید، شاہینہ وانی، شبیر احمد پیر، جان محمد بٹ، خالدہ شبیر،مسعود الحق ، زبیدہ بیگم اور ناصر احمد خان شامل ہیں ۔ ایس ڈی ایم موصوف نے اپنے عملہ کے ہمراہ دوپہر کے بعد انسٹچیوٹ کا دورہ کیا ۔ انہوںنے اپنے دورہ کے دوران انسٹچیوٹ میں تعینات ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹیوں کے ساتھ کوئی کوتاہی نہ برتیں ۔

Share This Article