کولگام میں ایس او جی اہلکاروں کی خصوصی کارروائی، لشکر طیبہ کا سرگرم جنگجو گرفتار ، تحقیقات شروع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /17جنوری /سی این آئی/ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام میں پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے خصوصی کارروائی کے دوران عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم جنگجو کوگرفتار کیا جبکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ایک مصدیقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے کولگام کے چہلن علاقے میں چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی جس دوران انہوں نے وہاں سے عسکری تنظیم لشکر سے وابستہ مقامی جنگجوکو حراست میں لیا۔ گرفتار کئے گئے جنگجو کی شناخت مبارک احمد ڈار عبد الرحیم ڈار ساکنہ ریڈ ونی بالا کولگام کے بطور ہوئی ہے ۔ڈار کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گزشتہ سال ماہ اکتوبر سے پُر اسرار طور لاپتہ ہونے کے بعد عسکری صفوں میں شامل ہو گیا تھا اور عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہونے کے بعد انہیں سی زمرمے کا جنگجو مانا جا تا تھا۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Share This Article