سال 2018فورسز کیلئے کامیاب ترین اور یاد گار سال /جنرل رنبیر سنگھ

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

250جنگجو ہلاک ،54گرفتار اور 4نے خود سپردگی ،کنٹرول لائن پر پاکستان کو بھر پور دیا جائے گا

سرینگر /17جنوری : سال 2018کو فورسز کیلئے یاد گار سال قرار دیتے ہوئے شمالی کمان کے جنرل کمانڈنگ افسر نے کہا ہے کہ سال رفتہ میں جنگجوئوں مخالف کارروائی میں 250جنگجو ہلاک ، جبکہ 54گرفتار کرنے کے علاوہ چار نے فوج و فورسز کے سامنے خود سپردگی کی ۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کو بھر پور جواب دیا جا رہا ہے اور فوج جوابی کارروائی کیلئے تیار ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پونچھ میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شمالی کمان کے جنرل کمانڈنگ افسر لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ سال 2018فورسز کیلئے کامیاب ترین سال رہا جس دوران فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح تصادم آرائیوں میں 250جنگجو مارے گئے جبکہ اس کے علاوہ 54جنگجوئوں کو زندہ گرفتار کرنے کے علاوہ 4نے فورسز کے سامنے خود سپرد گی کی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے مقابلوں میں فورسز کا سال رفتہ میں اہم کامیابی حاصل ہوئی اور کئی اعلیٰ کمانڈروں سمیت 250عساکر کو ہلاک کیا گیا ۔ رنبیر سنگھ نے مزید گیا کہ سال رفتہ میں فورسز کی اعلیٰ کامیابی سے یہ بات سامنے آئی کہ ہمارے فوج میں کنتی طاقت ہے ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ حد متارکہ پر پاکستانی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان کی طرف سے جو بھی حملے کئے جا رہے ہیں ہماری فوج ان کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کو خود ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی میں ہماری فوج کی جوابی کارروائی میں پاکستان کو جانی و مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں عسکریت کے مکمل خاتمہ تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے جبکہ کنٹرول لائن پر ہو رہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو بھی اب زیادہ دیر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہو ں نے سال رفتہ میں شاندار کامیابی کیلئے فورسز کا مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ عسکر یت کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گے ۔

Share This Article