شہر سرینگر میں جنگجوئوں نے اپنی موجودگی کا دلایا پھر احساس
سرینگر /17جنوری /سی این آئی/ جنگجوئوں نے شہرمیں اپنی موجودگی کااحساس دلاتے ہوئے یوم جمہوری ہند 26جنوری سے قبل ہی راجباغ میں پولیس کی ایک پارٹی پر ہتھ گولہ سے حملہ کیا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا ۔واقع کے فورا بعد فورسز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا جائزہ لیا جبکہ فورسز نے وسیع علاقے کو کو اپنی تحویل میں لیکر اپنا گشت تیز کردیا ۔ ادھرمعلوم ہوا ہے کہ راجباغ جیسے حفاظتی لحاظ سے حساس علاقے میں 26جنوری سے قبل گرنیڈ حملہ کی وجہ سے سیکورٹی ایجنسیوںکیلئے ایک چلینج پیدا ہوگیا ہے اور تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے کئی اہم اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ادھر عسکری تنظیم جیش محمد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر رلی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق یوم جمہوریہ ہند 26جنوری سے قبل ہی جنگجوئوں نے شہر میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے شہر سرینگر کے سیول لائنز علاقہ راجباغ میں جمعرات کو پولیس ایک ایک پارٹی پر ہتھ گولہ پھینک دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔سٹی رپورٹرکے مطابق جنگجوئوں نے جمعرات کو سرینگر کے راجباغ علاقے میں پولیس کی ایک پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جس سے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔یہ گرینیڈ حملہ زیرو برج علاقے میں ہوا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور اس سے آس پاس کا علاقہ ہل کر رہ گیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس دھماکے کی زد میں آکر تین پولیس اہلکار، جن میں دو ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی اقبال سنگھ، ٹریفک پولیس اہلکار ثنا اللہ اورحارث منظور کے طور ہوئی ہے۔دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیااور حملہ آور جنگجووئوں کی تلاش شروع کردی جبکہ راجباغ اور دیگر ملحقہ علاقوںمیں فورسز نے اپنی گشت بڑھادی ہے ۔ واضح رہے کہ 26جنوری سے قبل ہی ہر برس شہر سرینگر میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ تقریبات کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے تاہم اس برس نو روز قبل ہی جنگجوئوں نے شہر سرینگر میں اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے حفاظتی ایجنسیوں کے سامنے نیا چلینج پیدا کیا ہے ۔ادھر عسکری تنظیم جیش محمد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گرینیڈ حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ مقامی انگریزی خبر رساں ادارے کو ارسال ایک بیان میں جیش ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے
