ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے:سنیل شرما

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 28 اپریل

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر سنیل شرما کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی کے آج کےسیشن سے یہ پیغام جائے گا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے سیشن میں بیسرن وای میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کو خراج پیش کیا جائے گا۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر اسمبلی کا آج کا سیشن خاص طور پر بیسرن وادی میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور وزیر اعظم کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ آج کےسیشن سے یہ پیغام جائے گا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے’۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر شرما نے کہا: ‘پہلگام حملے میں بے قصوروں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا لیکن جو ملوث ہیں انہیں کسی بھی قیمت پر نہیں بخشا جائے گا’۔کانگریس کی طرف سے بات چیت کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘جو کانگریس نے کہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس وقت کوئی سیاست کی بات کرنا جائز نہیں ہے، اس وقت ملک خون کے آنسو رو رہا ہے اور اس وقت عوام کو یک جٹ ہونے کا پیغام دینے کی ضرورت ہے’۔

Share This Article