دن میں دھوپ نکلنے اور یخ بست ہوائیوں کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری

By
4 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں میں سردی کی شدید لہر جاری ،دراس میں شبانہ درجہ حرارات منفی 25ڈگری عبور کر گیا

سرینگر 07جنوری : گزشتہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے بعد دن میں دھوپ نکلنے کی وجہ سے وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جبکہ سوموار کو بھی رات کا درجہ حرارت نقطہ منجمند سے ایک ڈگری نیچے ریکاڈ کیا گیا ۔ادھر خطہ دراس میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 25ڈگری عبور کر گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ادھر سرمائی راجدھانی جموں میں سردی کی شدید لہرکے بیچ معمولاتی زندگی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوئیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاست خاص کر وادی کشمیر اور صوبائی علاقے لہہہ اور کرگل کوسردی کی شدید لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے۔۔محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر شہر میں سرد ترین رات رہی کیونکہ درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رات کا درجہ حرارات منفی 0.4ڈگری سلشس ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ پہلگام میں اس سے زیادہ سردی رہی جہاں درجہ حرارات منفی 6ڈگری جبکہ موسمیاتی ماہرین کے مطابق وادی میں گزشتہ رات سب سے زیادہ سردی سیاحتی مقام گلمرگ میں رہی ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرار میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ترجمان کے مطابق جموں خطہ میں بھی درجہ حرارت میں کافی گرآٹ آئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں حالات میں آئندہ 24 گھنٹوںتک تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی ہے۔ جموں سے ملی تفصیلات کے مطابق درجنوں علاقوں میں اس قدر گہرے کہرے کی صورتحال رہی کہ سڑکوں پر گاڑیاں نظر نہیں آئیں۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ درجہ حرارت میں اچانک کمی اوراس کے نتیجے میں فضاء میں پانی کے قطرے منجمد ہوجانے کی وجہ سے سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس موسم میں دھند چھاجانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے بلکہ ملک کی شمالی حصوں میں پایا جانے والا ایک معمول کا عمل ہے۔ انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایاجموں میں مزید کچھ دنوں تک کہرا چھا جانے کا امکان ہے اور بارشیں ہونے کے بعد ہی اس میں کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ادھر جموں اور شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے۔

Share This Article