سال نو کے پہلے روز ہند وپاک سرحد یں دہل اٹھیں، ایک خاتون جابحق۔ تین بچوں اور دو خواتین سمیت9 شہری زخمی

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

سرینگر یکم جنوری/سی این ایس/ سال نو کے پہلے روزراجوری میں ہند وپاک سرحد یں فا ئر نگ کے تبادلے سے دہل اٹھیں۔پا کستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون جابحق جبکہ تین بچوں اور دو خواتین سمیت9 شہری زخمی ہو گئے۔سی این ایس کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج نے منگل کو جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ کیا۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ضلع راجوری کے کھیری کرمارا علاقے میں آج صبح پیش آیا۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے بغیر کسی اشتعال کے پونچھ کے دِگوار سیکٹرمیں فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس سے وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کی۔فوج نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولی باری کا سلسلہ انتہائی شدت کے ساتھ جاری رہا۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ سرحد پار سے گولی باری کے دوران مارٹر شیل داغے گئے اور خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔فاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے اِس پار کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اس سے فوج کو کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا ’’ہمارے فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی عمل میں لائی اور اسی نوعیت کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی‘‘۔آخری اطلاع ملنے تک گولی باری کا سلسلہ جاری تھا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔گولی باری کے دوران زوردار دھماکے سنائی دئے اور سرحدوں کے نزدیک واقع بستیوں کے لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔ادھرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جا بحق ہوئی جن کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج نے گذشتہ روز اٹھمقام نامی علاقے میں فائرنگ کی۔رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا’’پہلے بھارتی افواج نے پاکستانی پوسٹس کو نشانہ بنایا او بعد میں شہری علاقوں پر گولی بھاری کی۔رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی بھارتی فورسز کی فائرنگ سے27سالہ خاتون،آسیہ بی بی جاں بحق اور دیگر نو زخمی ہوگئے۔

Share This Article