ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال، جنرل رنبیر سنگھ کی گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر یکم جنوری: شمالی فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔ اُنہوں نے گورنر کو اگلے علاقوں اور ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دہشت گردانہ مخالف کارروائیوں کے حوالے سے فوج کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی ۔ اِس موقعہ پر ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر رہائش پذیر لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کئے جارہے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔گورنر نے فوجی کی پیشہ واریت کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر فرائض کی انجام دہی کے دوران اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جانا چاہیئے ۔

Share This Article