آوارہ کتوں کی ہڑ بھونگ اور انسانوں پر حملوں کی وجہ سے وادی میں سنگین صورتحال پیدا

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سال 2017 مقابلے میں سال 2018میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

سرینگر/یکم جنوری :شہر سرینگر کے گرد و نواح اور وادی کے متعدد علاقوں میں آوارہ کتوں کی ہڑ بھونگ اور انسانوں پر حملوں کی وجہ سے سنگین صورتحال پیدا ہو چکی ہے ۔ آوارہ کتوں کی وجہ سے لوگوں کا جان وما ل خطرے میں پڑا ہوا ہے اور آئے روز آوارہ کتوں کے کاٹنے کے جوواقعات رونماہوئے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں زبردست تشویش پائی جا رہی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو اس حوالے سے سرکاری ہسپتالوں سے جو اعداد و شمار دستیاب ہوئے ہیں ان کا سر سری جائزہ لینے سے یہ حقیقت حال منکشف ہو جاتی ہے کہ گذشتہ سال 2017کے مقابلے میں سال 2018میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے صورتحال کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس سلسلے میں کتوں کی بڑھتی آبادی پر روک لگانے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں جو بلند بانگ دعویٰ کےء جاتے ہیں وہ سراسر گمراہ کن اور دروغ گوئی پر مبنی ہیں ۔ ایک طرف اس حوالے سے حکومت کے گمراہ کن دعوےٰ ہیں اور دوسری طرف ہسپتالوں میں انٹی ربیز انجکشن دستیاب نہیں ہیں اور کتے کے کاٹنے سے جن افراد کو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔ انہیں دوسری طرف اقتصادی طور پر بھی پانچ سے دس ہزار روپے تک کے اخراجات از قسم ادویات ، انجکشن ، اور دیگر ادویات کے برداشت کرنا پڑتا ہے۔ْ کیونکہ سرکاری ہسپتال انٹی ربیز ادویات سے خالی ہیں۔دریں اثنا شہر سرینگر کے نواحی علاقوں جن میں شالہ ٹینگ کراسنگ قابل ذکر ہیں یہاں ایک ریستوراں بغدادی ریستوراں کے قریب آوارہ کتوں کا جھنڈ موجود رہتا ہے جو شام کے وقت اس طرح شاہراہ پر قابض ہو جاتے ہیں کہ ہر کسی راہ گیر پر نہ صرف بھونکتے ہیں بلکہ اس سے کاٹنے کو دوڑتے ہیں ۔۔ سرینگر کے علاوہ وادی کے سیاحتی مقامات پر بھی آوارہ کتوں کی سرگرمیوں نے مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔ مختلف سیاحتی مقامات سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آوارہ کتوں کے جھنڈوں نیدرجنوں بیروں ریاستی اور مقامی سیلانیوں کو کاٹ کر شدید طور پر زخمی کردیا ۔مختلف سیاحتی مقامات پر کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر ملکی ، غیر ملکی سیاحوں اور مقامی سیلانیوں نے شدید ناراضگی ظاہر کی ۔

Share This Article