ریاض بٹ
نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی اور جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے زیراہتمام ضلع لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ نے ضلع میں سال رواں کی پہلی قومی لوک عدالت کا کامیابی سے انعقاد کیا۔
قومی لوک عدالت چیئرپرسن، ڈی ایل ایس اے بانڈی پورہ جیما بشیرکی نگرانی میں اور شیخ بابر حسین، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے بانڈی پورہ کی رہنمائی میں منعقد کی گئی۔
قومی لوک عدالت کا باضابطہ افتتاح چیئرپرسن، ضلع لیگل سروسز اتھارٹی (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) جیما بشیرنے کیا۔ افتتاحی تقریب میں کئی معزز عدالتی افسران نے شرکت کی جن میں اقبال احمد اخون چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، ،مندیپ سنگھ، منصف، بانڈی پورہ؛ اور مہک محبوب، ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ، بانڈی پورہ اور دیگران نے شرکت کی اس دوران کئی مقامات کو نمٹا گیا جن میں پہلا بنچ میر وجاہت، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج، بانڈی پورہ کی صدارت میں ہوا جبکہ دوسرے بنچ کی قیادت اقبال احمد اخون، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، بانڈی پورہ کی صدارت نے کی ۔ لوک عدالت کے دوران کل 2372 مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں سے 1834 مقدمات کو خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا

