کوئی بھی سرکار اس کو حل نہیں کرپارہی ہے ۔ لوگوں سے صرف وعدے کئے جارہے ہیں
سرینگر/یکم جنوری : وادی میں بغیر اعلان لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ محکمہ بجلی کی جانب سے اس حوالے سے دعویٰ کہ ابھی بجلی کٹوتی شیڈول چالونہیں کیا گیا ہے سراسب بے بنیاد ہے ۔اس سلسلے میں لوگوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں بجلی کٹوتی کا مسئلہ اُتناہی پیچیدہ ہے جتنا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کرنا پیچیدہ بن گیا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ آج تک جو بھی سرکار اقتدار میں آئی انہوں نے لوگوں کو بجلی کا معاملہ حل کاوعدہ تو کیا لیکن زمینی سطح پر کوئی اقدام نہیں اُٹھایا ہے ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق وادی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑہا ہے ۔ وادی کے تمام قصبہ جات میں بغیر اعلان کے بجلی کٹوتی چالو کی گئی ہے ۔ شہر سرینگراور دیگر قصبوں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقے بھی بجلی کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں ۔ برقی رو کی عدم دستیابی سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔وادی میں بجلی کٹوتی کا کوئی شیڈول چالو نہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اگرچہ محکمہ نے کہا کہ ابھی کٹوتی شیڈول شروع نہیں کیا گیا لیکن شہر سرینگر اور دیگر اضلاع میں باضابطہ طور پر بجلی کٹوتی چالو کی گئی ہے ۔ اور دن میں تین چار بار بجلی کاٹ کر گھنٹوں بعد پھر بحال کی جاتی ہے ۔ جبکہ بجلی کی کم وولٹیج بھی ایک مسئلہ ہے ۔لوگوں نے اس سلسلے میں کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کا مسئلہ کشمیر مسئلہ سے بھی پیچدہ بن گیا ہے جس کو حل کرنے کیلئے تمام سرکاریں دعویٰ تو کرتی ہے لیکن زمینی سطحُ پر کوئی اقدام نہیں اُٹھاتے۔
بجلی کا مسئلہ ،تنازعہ کشمیر سے بھی پیچیدہ مسئلہ بن گیا ہے

