تاریخی مغل روڈ ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/نومبر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ کو منگل کی دوپہر کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے کھولا گیا تھا لیکن پیر کی گلی پر تازہ برف باری کے باعث اس کو بدھ کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ روڈ اتوار کے روز کئی مقامات جیسے پیر کی گلی، منسر مہرے اور پوشہ پر برف باری کے وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سونہ مرگ کے ارد گرد برف باری ہونے کی وجہ سے سری نگر- سونہ مرگ- گمری روڈ کو بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔بتادیں کہ متعلقہ حکام نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ سری نگر- قومی شاہراہ، مغل روڈ وغیرہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

Share This Article