بھارتیہ محکمہ ڈاک نے جموں کشمیر میں 442 اسامیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/07 ؍جولائی 2020 ئ؁ : بھارتیہ محکمہ ڈاک نے جموں کشمیر سرکل میں ڈاک سیوک آسامیوں کی بھرتی کیلئے آن لائین درخواستیں طلب کی ہیں اس ضمن میں جاری ایک مراسلے کے مطابق برانچ پوسٹ ماسٹرس، اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹرس اور ڈاک سیوکوں کی 442 آسامیوں کو مشتہر کیا گیا ہے ۔
خواہشمند اُمیدوار آن لائین سرکاری ویب سائیٹ http://appost.in/gdsonline/Home.aspx. پر اپنی درخواستیں بھیج سکتے ہیں ۔ اُمیدواروں کو درخواستیں آن لائین پیش کرنے سے قبل نوٹیفکیشن کا بغور مطالعہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ آن لائین درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 5 اگست 2020 مقرر کی گئی ہے ۔

Share This Article