شدید دھند کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر ، نئے سال کی آمد تک بارشوں یا برفباری کا کوئی امکان نہیں /محکمہ موسمیات

By
5 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad File Picture

جموں ، کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر جاری ،سرینگر میں شبانہ درجہ حرارات ـ منفی 5.5ڈگری سیلشس ریکارڈ

سرینگر/25دسمبر: بادشاہ چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ سرینگر میں مسلسل درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر کر منفی میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران وادی میں سومواراور کی درمیانی رات کا درجہ حرارت منفی 5.5ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران سرینگر میںاعلیٰ صبح شدید دھند چھائی رہی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔جبکہ جموں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے نئے سال کی آمد تک موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات کو رد کرتے ہوئے خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شدید سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس دوران صبح و شام یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے عام زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔اگرچہ رات بھر آسمان کھلا رہتا ہے تاہم اس دوران کھلے آسمان کی وجہ سے سردی میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ رات کے وقت ہڑیوں کو گلا دینے والی اس سردی کی وجہ سے بیشتر لوگ گھروں سے باہر نہیں آتے۔دن بھر اگر چہ کبھی کبھی فضاء میں سورج بھی جلوا ہ افروز ہوتا تاہم اس دوران بھی سرد ہواؤں کی لہر سورج کی تمازت کو کھا جاتی ہے۔شہر سرینگر سمیت وادی کے جنوب و شمال میں سردیو ں کی وجہ سے صبح دیر سے دن شروع ہوتا ہے اور شام کو جلد ہی رات ہونے کی وجہ سے اوقات کار میں بھی کمی آئی ہے۔ موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی وادی میں عام زندگی اگر چہ متاثر ہوتی ہے تاہم سخت ترین سردیوں اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ دریں اثناء سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے گر گیا اور سوموار اور منگل کی شب بھی سرد ترین رات کے طور پر ریکارڈ کی گئی۔ سرینگر میں بھی درجہ حرارت کے گرنے کی وجہ سے موسم کی انتہائی سرد رات کو ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر منفی 5 اعشاریہ 5ڈگری کادرجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی سرد لہر جاری ہے۔خطہ لداخ کا لیہہ بدستور ریاست کی سرد ترین جگہ بنی ہوئی ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10اعشاریہ ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ منگل کی صبح پینے کے پانی کے نل منجمند پائے گئے۔ کچھ ایک آبی ذخائر کو بھی جزوی طور پر منجمند پایا گیا۔ تاہم سری نگر سمیت وادی کے تمام علاقوں میں دوپہر ایک بجے سے اچھی خاصی دھوپ کھلی رہی۔ شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 اعشاریہ 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 اعشاریہ 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران سری نگر میں منگل کی صبح شدید دھند چھائی رہی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔ شدید دھند کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کئی گھنٹوں تک متاثر رہی ۔ ادھر جموں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاست میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا، جس کے نتیجے میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گراؤٹ درج کی جاسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سال کی آمد تک وادی کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔

Share This Article