امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 6 سو 39 یاتریوں کا گیارہواں قافلہ روانہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 12 جولائی (یو این آئی)

امرناتھ یاترا کے لئے 6 ہزارچھ سو سے زیادہ یاتریوں کا گیارہواں قافلہ سخت سیکورٹی حصار میں ہفتے کی صبح کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 6 ہزار 6 سو 39 یاتریوں کا گیارہواں قافلہ 275 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں سے 4 ہزار 3 سو 2 یاتری جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ننون پہلگام بیس کیمپ جبکہ 2 ہزار 3 سو 37 یاتری وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔

حکام کے مطابق اب تک ایک لاکھ 65 ہزار یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔امسال 38 دنوں کو محیط یہ پوتر یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔سال گذشتہ 5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا تھا

Share This Article