بھارت کی کشمیر کے متعلق پالیسی میں وقتاً فوقتاً تبدیلی لائی گئی جو نیک شگون نہیں۔ سرینڈر ملی ٹینٹوں سے جو وعدئے کئے گئے وہ بھی وفا نہیں ہوئے : سابق پولیس چیف

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کشمیر کے متعلق پاکستان کی پالیسی ایک ہے انہوں نے تبدیلی نہیں لائی

سرینگر؍25 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ سابق پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس کشمیر کے متعلق کئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے تاہم پاکستان کے پاس اس مسئلے کو لے کر ایک ہی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت وقت کی حکومت نے کشمیر کے متعلق اپنی پالیسیاں تبدیل کیں جو ریاست کیلئے صحیح نہیں ہے۔ سابق پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ریاست جموں وکشمیر میں کل ملا کر 25ہزار کے قریب سرینڈر ملی ٹینٹ ہے تاہم اُن کے ساتھ جو وعدئے کئے گئے وہ بھی وفا نہیں ہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر سرینڈر ملی ٹینٹوں میں سے دس فیصدی نے بھی پھر سے عسکریت میں شمولیت اختیار کرنے کا من بنایا تو یہ ریاست کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سابق پولیس چیف کے راجندر نے کہاکہ کشمیر کے متعلق مرکز کی کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت وقت کی حکومتوں نے کشمیر کے متعلق پالیسی تبدیلی کی جو ریاست کیلئے صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کشمیر کے متعلق پالیسی واضح اور صاف ہے اگر چہ پاکستان میں بھی حکومتیں تبدیل ہوئیں تاہم کشمیر کے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں کشمیر کے متعلق جو پالیسی تھی موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اُسی پالیسی کے تحت کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے اور سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوئی ٹھوس حکمت عملی ہی نہیں ہے جس کے نتیجے میں دن بدن حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سرینڈر پالیسی پر پوری طرح سے عملدرآمد نہیں کیا جس کے نتیجے میں اب سرینڈر ملی ٹینٹ بھی بدل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں کل ملا کر 25ہزار سرینڈر ملی ٹینٹ خدا نخواستہ اگر ان میں سے دس فیصد نے پھر سے بندوق اُٹھانے کا من بنایا تو یہ ریاست کیلئے خطرناک ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سرینڈر ملی ٹینٹوں سے وعدئے کئے تھے کہ انہیں بہتر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جائے گا یہاں تک انہیں نوکری بھی فراہم کی جائے گی تاہم ابھی تک وعدئے وفا نہیں ہوئے۔

Share This Article