انڈونیشیا میں سرنو پلوامہ میں ہوئی ہلاکتوں پر احتجاج ، خاتون کے لواحقین نے سڑکوں پر آکر دھرنا دیا

کشمیر کا المیہ، انڈ و نیشیا کی بہو بیو ہ ہو گئیں اور تین کا ما ہ کا بچہ یتیم

سرینگر؍16 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ سرنو پلوامہ میں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے شوہر کی ہلاکت کے بعد انڈونیشیا میں بیوہ کے لواحقین اور لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور قتل عام پر فوری قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ روز سرنو پلوامہ میں فورسز اہلکاروں نے راہ چلتے افراد پر بھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں عابد حسین لون ساکنہ کریم آباد پلوامہ بھی جاں بحق ہوا۔ عابد حسین نے ایک سال قبل انڈونیشیا میں شادی رچائی تھی ۔ نمائندے کے مطابق انڈونیشیا میں سائمہ نامی خاتون کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور قتل عام پر فور ی طورپر روک لگانے کا مطالبہ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ مظاہرین نے پلے کارڈ ہاتھوں میں اُٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں خونِ ناحق پر روک لگانے کے الفاظ درج تھے۔ واضح رہے کہ مہلوک عابد حسین نے انڈونیشیا میں ایم بی اے کا امتحان پاس کیا تھا اور اُس کو کافی عزت کی نظروں سے دیکھا جاتا تھا۔

Share This Article