بادامی باغ چلو کال کے پیش نظر شہر سرینگر کے اکثر علاقوں میں کل بندشیں عائد رہیں گے

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بادامی باغ کے اردگرد علاقوں کو سیل کیا گیا

سرینگر؍16 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ بادامی باغ چلو کال کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر سرینگر کے اکثر علاقوں میں آج امتناعی احکامات نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سونہ وار کی طرف جانے والی شاہراؤں کو فورسز نے کانٹے دار تار سے سیل کیا ہے ۔ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کسی کو بھی بادامی باغ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جے کے این ایس کے مطابق مزاحمتی قیادت کی جانب سے بادامی باغ چلو کال کے پیش نظر انتظامیہ نے آج شہر سرینگر میں امتناعی احکامات نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر خاص کے ساتھ ساتھ سیول لائنز علاقوں میں دفعہ 144سختی کے ساتھ نافذ رہے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ رام منشی باغ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقوں میں سخت بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فوجی چھاونی کی طرف جانے والی شاہراؤں کو سیل کرنے کے بھی احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کسی کو بھی بادامی باغ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جوکوئی بھی اس سلسلے میں ملوث قرار پائے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Article