سرینگر / 15دسمبر /سی این ایس / کشمیر کا المیہ یہ ہے کہ یہاں انڈ و نیشیا کی بہو بیو ہ ہو گئیں اور تین کا ما ہ کا بچہ بھی یتیم ہو گیا۔ سی این ایس کے مطابق پلوامہ کریم آ بادسے تعلق رکھنے والے عابد نبی لون ولد غلام نبی لون بھی ان شہر یوں میں شا مل ہیں جو سنیچروار کو پلوامہ میں فورسز کاروائی کے دوران مارے گئے۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والا عابد لون اپنے پیچھے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی بیوی اور تین ماہ کی بچی چھوڑ گیا ہے۔ عابد حسین بنگلور سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرچکا تھا۔بنگلور، حیدرآباد اور انڈونیشیا میں نوکری کرنے کے بعد عابد چھ ماہ قبل ہی کریم آباد میں اپنے گھر منتقل ہوچکا تھا۔عابد نبی نے انڈ ونیشیا میں ایم بی اے کی ڈگر ی کی تھی جس کے بعد اس نے انڈ و نیشیا کی ایک لڑ کی سے شادی کر لی تھی۔ عا بد کی تین ماہ کی بچی بھی ہے اور اس وقت اسکی پردیسی اہلیہ کے گو د میں بچی تھی جب ہمیں عابد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ۔ عا بد کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ آ ج تک کسی بھی تخر یبی کاروائی میں ملوث نہیں رہا ہے اسے زیا دہ تر میڈ یا سے لگا ؤ تھا حا لانکہ اس نے میڈیا کا پیشہ نہیں اپنا یا تھا بلکہ اس کا ایک نجی بزنس تھا۔ اہل خانہ کے مطا بق جونہی صبح کھار پورہ جھڑ پ کے بعد مظا ہرین اور پولیس کے مابین جھڑ پیں ہوئیں تو عا بد گھر کے مین دروازہ سے باہر نکلا جہاں اسکے گلے میں ایک گولی پوست ہوئی اور بعد میں اس نے اسپتا ل میں زخموں کی تا ب نہ لاکر دم تو ڑدیا۔

