ویڈیو: شہری ہلاکت کے خلاف شہر خاص میں پُر تشدد احتجاجی مظاہرئے اور شلنگ

انتظامیہ نے بعد دوپہر امتناعی احکامات نافذ کئے۔ ہلاکتوں کے خلاف مکمل ہڑتال

سرینگر؍15 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ شہر خاص میں اُس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب شہری ہلاکتوں کے خلاف نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ معلوم ہوا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے لاٹھی چارج اور آنسوں گیس کا استعمال کیا۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے بعد دوپہر شہر خاص میں امتناعی احکامات نافذ کئے ۔ جے کے این ایس کے مطابق سرنو پلوامہ میں سات عام شہریوں کی ہلاکت کی خبر پھیلتے شہر خاص کے نوہٹہ ، گوجوارہ ، راجوری کدل ، حول ، فتح کدل ، حبہ کدل ، کاوڈارہ ، عید گاہ علاقوں میں نوجوانوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔ معلوم ہوا ہے کہ حبہ کدل میں نوجوانوں نے سیکورٹی فورسز نے پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ساونڈ شیلوں کا استعمال کیا گیا۔ نمائندے کے مطابق سہ پہر چار بجے کے بعد شہر خاص کے نالہ مار روڑ پر مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ صورہ نوے فٹ شاہراہ پر بھی نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور گاڑیوں پر پتھراو کرنا شرو ع کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے سنیچر بعد دوپہر شہر خاص کے پانچ پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کئے تاہم لوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ تاریخی جامع مسجد نوہٹہ میں کے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کئے گئے کہ شہری ہلاکتوں کے خلاف مزاحمتی قیادت نے ہڑتال کی کال دی جس کے ساتھ ہی پورے شہر خاص میں کاروباری ادارے ٹھپ ہو کررہ گئے اور لو گ گھروں کی طرف لوٹ گئے۔

Share This Article